واشنگٹن30جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی کانگریس کی جانب سے روس پر پابندیوں کے حوالے سے منظور کردہ ایک بل پر دستخط کر دیں گے۔ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس بل کے مسودے کو پڑھا تھا اور اس سلسلے میں اہم معاملات پر تفصیلی گفت گو بھی کی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کانگریس کے منظور شدہ اس بل کو پڑھ کر ہی اسے منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ روس پر نئی پابندیوں کے اس قانونی بل میں ایک شق یہ بھی ہے کہ صدر ٹرمپ کو روس پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اختیار نہیں ہو گا جس کے بعداس بل پر صدر ٹرمپ کے ممکنہ دستخطوں کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔